کاروار2؍نومبر (ایس او نیوز)گدگ میں 27اور 28اکتوبر کو منعقدہ IMAکی ریاستی میٹنگ میں کاروار کی شاخ کو IMA کی بہترین شاخ کے طور پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے،ا س بات کی اطلاع انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔
ریلیز کے مطابق کاروار کے 100سے زائد ڈاکٹروں پر مشتمل کاروار میڈیکل سائنس ایسو سی ایشن میں IMAانڈین میڈیکل ایسو سی ایشن کی نئی شاخ کا افتتاح کرنے کے لئے ریاستی صدر ڈاکٹر راج شیکھر بلاری کی آمد ہوئی تھی۔موصوف نے کاروار میڈیکل سائنس ایسو سی ایشن کی طبی سرگرمیوں اور عوامی خدمات کو ملاحظہ کرنے کے بعداپنی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیاتھا اور بعد میں انہوں نے ہی ایسو سی ایشن کو ایوارڈ کے لئے نامزد کیا تھا۔ ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ایوارڈ کے لئے نامزد کئے جانے کے بعد گدگ میں 27اور 28اکتوبر کو منعقدہ IMAکی ریاستی میٹنگ میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ڈاکٹر سریش بھٹ نے ایسوسی ایشن کی طرف سے ایوارڈ قبو ل کیا۔